Guftgoo 3 (Wasif Ali Wasif) / گُفتگُو 3 از واصف علی واصف
Wasif Ali Wasif / April 25, 2019

Guftgoo 3 (Wasif Ali Wasif) گُفتگُو 3 از واصف علی واصف واصف صاحبؒ کا علم جب ضوفشاں ہوا تو لوگ جوق درجوق ان کے پاس آنے لگے اور اپنے اپنے ظرف اور طلب کے مطابق فیض یاب ہوتے گئے ۔ لوگ ان سے اپنے اپنے سوال کرتے اور وہ جواب دیتے چلے جاتے۔ پھر ایک وقت ایسا آیا جب یہ صورت بن گئی کہ آنے والا ہر شخص ایک سوال ہوتا تھا اور واصف صاحبؒ ایک مکمل جواب۔ سوال و جواب کی یہ محفلیں تواتر سے منعقد ہونا شروع ہو گئیں۔ ان محافل میں واصف صاحب سوالوں کے روایتی طور پر جواب نہیں دیتے تھے بلکہ سوال کرنے والے صاحب کے ساتھ ساتھ دوسرے اہل محفل کو بھی اپنی گفتگو میں شریک کر لیا کرتے۔ یوں محفل میں روایتی خطاب کی بجائے ایک ایسے مکالمے یا ڈائیلاگ کا رنگ نمایاں ہو جاتا تھا جس میں موجود ہر شخص ذاتی دلچسپی، شوق اور انہماک سے حصہ لیتا تھا۔ ان محفلوں کی دوسری خصوصیات کے علاوہ ایک نمایاں اور منفرد اعجاز یہ تھا کہ مستقل طور پر شرکت کرنے والے اصحاب بھی ہر دفعہ نئے خیال، نئی سوچ اور نئے علم سے آشنا ہوتے تھے۔ بہت ہی کم مواقع پر ایسا ہوا کہ پچھلی محفل…

Guftgoo 2 (Wasif Ali Wasif) / گُفتگُو 2 از واصف علی واصف
Philosophy , Wasif Ali Wasif / April 5, 2019

Guftgoo 2 (Wasif Ali Wasif) گُفتگُو 2 از واصف علی واصف عرض حال لب پر آ کر رہ گئی ہے عرض حال کیا کرے خورشید سے ذرہ سوال )واصف علی واصف) واصف صاحبؒ کی گفتگو کی محفل کا جب اختتام ہوجاتا تو محفل کے شرکاء کو اپنے اپنے گھر جانے کی اجازت مل جاتی مگرصرف چند اصحاب وہاں سے روانہ ہوتے اور باقی لوگ اسی طرح سر جھکائے اور زبان بند کیے اپنی کیفیت میں سرشار بیٹھے رہتے۔ دیکھنے والے کو صاف نظر آ تا کہ گفتگو کی تاثیر نے وہ جادو کیا ہے کہ پاؤں بِنا زنجیر کے زمین کے ساتھ جکڑے گئے ہیں۔ اس صورت حال کو بھانپ کر قبلہ واصف صاحبؒ فردا فردا سب سے کچھ گفتگو کر تے، کوئی بات پوچھ لیتے یا گھر واپس جانے کے لیے سواری کے بارے میں دریافت کرتے۔ یوں ایک ایک کر کے سب کو روانہ کرتے۔ محفل کی گفتگو سے پیدا ہونے والی وارفتگی کو جنون بننے سے پہلے ہی آپ اس کی ترفيع او تشفی فرمادیتے۔ اس طرح کا منظر بہت ہی عرصہ بعد دیکھنے میں آیا تھا ایسا منظر جس نے لاہور کی ادبی، علمی اور روحانی فضا کو معطر اور منور کر دیا تھا۔ ان کا علم…

Guftgoo 1 (Wasif Ali Wasif) / گُفتگُو 1 از واصف علی واصف
Philosophy , Wasif Ali Wasif / April 4, 2019

Guftgoo 1 (Wasif Ali Wasif) گُفتگُو 1 از واصف علی واصف عرض ناشر زیر نظر کتاب واصف صاحب کے ان ارشادات پرمبنی ہے جو انہوں نے لوگوں کے مختلف سوالات کی وضاحت میں فرمائے ۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جب آپؒ کے علم و عرفان کا احساس ہوا تو وہ جوق در جوق آپ کے پاس آنے لگے۔ انفرادی ملا قاتوں سے بات آگے نکل کے “محفل” کی صورت اختیار کر گئی۔ ان محفلوں میں اصحاب جمع ہوتے، بعد از نمازِ مغرب تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوتا اور پھر آپؒ لوگوں کو دعوت دینے کے سوالات پوچھیں۔ یوں تو سوالات وسیع موضوعات پر مبنی ہوا کرتے مگر آپ اکثر فرماتے کہ مروج علوم تو کتابوں میں موجود ہیں ایسے سوالات پوچھا کریں جن کا تعلق آپ کی اپنی ذات اور ذاتی الجھن یا تکلیف سے ہو اور جن کا جواب کتاب میں نہ ملے اور یہ بھی کہا کرتے کہ آپ کو اس زمانے میں اللہ کے راستے پر چلنے میں جو جو دشواری پیش آرہی ہو اس کے حل کے لیے سوال پوچھا کرو۔ سوال کا جواب اس وضاحت سے فرماتے کہ پھر محفل میں موجود باقی اشخاص کی الجھنیں بھی دور ہو جاتیں۔ جب…