Haalim; Episodes 1 – 21 (Nemrah Ahmed) / حالِم؛ باب 1 – 21 از نمرہ احمد

Haalim; Episodes 1 – 21 (Nemrah Ahmed) حالِم؛ باب 1 – 21 از نمرہ احمد Download Link حالِم باب نمبر گدلے پانیوں کا سنگم 1 گھائل غزال 2 شکار باز 3 میراثِ پِدرِمَن 4 تین خزینوں کا مسکن 5 بازگشتِ دختر 6 تاشہ پَسونا 7 ہم قیدی وقت کے 8 جہاں ملتے ہیں تین چاند! 9 صنم تراش 10 وقت کے اُس پار 11 سُلطان ساز 12 وقت کے تین سوال 13 ملکہ بد 14 چناؤ 15 دوری نگارہ ملایو (ملایا کا کانٹا) 16 سات راتیں، چھے دن، پایچ خطوط 17 چور اور جاسوس 18 ساکوراہانامی 19 شہزادی کی آخری مانگ 20 اتوار۔ بائیس جنوری۔ جونکر اسٹریٹ۔ ملاکہ 21

Haalim; Episode 21 (Nemrah Ahmed) / حالِم؛ اکیسواں باب از نمرہ احمد
Nemrah Ahmed , Nimra Ahmed / May 18, 2019

Haalim; Episode 21 (Nemrah Ahmed) حالِم؛ اکیسواں باب از نمرہ احمد اکیسواں باب: ” اتوار۔ بائیس جنوری ۔ جوکر اسٹریٹ ملا کہ ۔ “ اتوارکی شام تھی۔  بائیس جنوری کی تاریخ تھی۔  اکیسویں صدی کی جو نکر اسٹریٹ سامنے تھی۔  اور یہ ملائیشیا کا شہر ملا کہ تھا۔ اس نے اپنے سامنے پھیلی جونکر اسٹریٹ پر چلتے لوگوں کو دیکھا تو یاد آیا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار وہ دن تھے جب اس اسٹریٹ کو پیدل چلنے والوں کی گزرگاہ بنایا جاتا تھا۔ سڑک کے کنارے اسٹالز اور بنچ لگ جاتے تھے۔ اور لوگ خریداری کرتے ہوئے کھاتے پیتے ہوئے آگے بڑھتے جاتے تھے۔ قدیم ملا کہ میں ایک ماہ گزارنے کے باعث اسے اس شور ہنگامے اور رونق کی عادت نہیں رہی تھی۔ ہر شے مختلف تھی۔ صرف تاریخ اور دن وہی تھا۔ اتوار با تیس جنوری کو ہ تینوں وقت میں پیچھے گئے تھے۔ پھر اسی تاریخ اور اسی دن میں اس کی “واپسی” ہوئی تھی۔ مگر یہ واپسی ویسی نہیں تھی جیسی اس نے چاہی تھی۔ یہ واپسی بہت سفاک تھی اور اس کا دل توڑگئی تھی۔ چند گھنٹے پہلے پیش آنے والے حالات کا صد ابھی تک اس کے حواسوں پر طاری تھا۔ اتنے شور میں…

Iblees (Nimra Ahmed) / اِبلیس از نمرہ احمد
Nemrah Ahmed , Nimra Ahmed / April 24, 2019

Iblees (Nimra Ahmed) اِبلیس از نمرہ احمد فہرست اِبلیس احمق تماشائی گُمان حد لاپتا اِبلیس یہ کہانی جو میں آپ کو سنانے جارہی ہوں، یہ میری کہانی نہیں ہے بلکہ میں تو صرف اس کہانی کی ایک خاموش تماشائی ہوں۔ میرا یعنی حلیمہ داؤد کا نام تو اس داستان کے کسی پڑھنے والے کے لیے شاید یاد رکھنے کے لیے قابل نہ ہومگر ان دو کرداروں کا ضرور ہو گا جنہیں میں ان کے خوب صورت ناموں سے جانتی ہوں۔ فلزہ ابراہیم اور رضا حیات خان۔ میں نے ان دونوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور ایسے دیکھا ہے جیسے کسی نے نہ دیکھا ہوگا اسی لیے آج میں ایک بات کہنے کے قابل ہوئی ہوں ۔ وہ بات جس کو ہمیشہ جھٹلاتی تھی کہ شک کا فائدہ ہر ایک کونہیں دینا چاہیے۔ ہر شے کی ایک حد ہوتی ہے اور جب وہ حد پار کر لی جائے تو اس اسفل السافلین کو شک کا فائدہ نہیں دیا۔ چاہیے۔ اصولوں پر سمجھوتے نہیں کیا کرتے اور جو یہ کرتے ہیں وہ اپنے ساتھ بہت غلط کرتے ہیں۔ ہماری یہ کہانی تقریبا سال بھر پہلے سے شروع ہوئی تھی جب میں اپنے ماسٹرز کے پہلے روز سائیکالوجی کی کلاس لینے…

Haalim; Episode 24 (Nimra Ahmed) / حالِم؛ قسط نمبر 24 از نمرہ احمد
Nemrah Ahmed , Nimra Ahmed / April 17, 2019

Haalim; Episode 24 (Nimra Ahmed) حالِم؛ قسط نمبر 24 از نمرہ احمد دیکھ تومیں رہی ہوں۔ اس نے ناخوشی سے باری باری دونوں کو دیکھا۔ بہت سے لوگوں نے نئے دوست بنا لیے ہیں۔ لگتا ہے کوئی جل رہا ہے ایڈم۔  واتن نے مسکراہٹ دبا کے کہا تو شہزادی نے کندھے اچکائے۔ ابھی اتنا برا وقت مجھ پہ نہیں آیا جوتم دونوں سے جلوں گی۔ پلیزاپنی شرلاک ہومز والی سرگرمیاں جاری رکھو، وہ سرجھٹکتی کچن کی طرف بڑھی تو ایٹم نے بُرا مانے بغیر پُکارا۔ اتنی اچھی پہیلی دکھانے والا تھا آپ کو۔ میرے پاس اپنی پہیلیاں ہیں سلجھانے کو تم اپنا کام کرو۔ وہ چپ چاپ کچن کی میز پر بیٹھ گئی اور اسی پرچی کوکھول کے گھورنے لگی (جبکہ ذہن اشعر، سوپ، پارلر اور ان تمام وارداتوں میں الجھا تھا جو اس نے کبھی کی تھیں) ۔ واتن چپ چاپ اٹھی اور چولہے پر اس کی پسند کا کچھ فرائی کرنے کا اہتمام کرنے لگی اور ایڈم کچن کی گول میز پہ اس کے مقابل آ بیٹھا اور نرمی سے پوچھا۔